دوسرا ٹی20جنوبی افریقا کو95 رنزسے شکست سیریزپاکستان کے نام

عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حفیظ نے 3وکٹیں لیں


ویب ڈیسک March 03, 2013
ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی جنوبی افریقا کی ٹیم ٹی 20 میں قومی بالرز کے سامنے کچھ نہ کرسکی۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور: پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کو 95 سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی۔

سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور ناصر جمشید نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 29 رنز کا عمدہ اوپننگ استیںد فراہم کیا، ناصر جمشید 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس موقع پر کپتان محمد حفیظ کریز پر آئے اور انہوں نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر 83 رنز کی شرکت قائم کرکے ٹیم کا سکور 112 رنز تک پہنچایا۔ احمد شہزاد 25 گیندوں پر 46 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

عمر اکمل اور محمد حفیظ نے ٹیم کے اسکور کو 155 رنز تک پہنچایا۔ اس موقع پر عمر اکمل 11 رنز بنا کر پولین پوٹے انہین مورس نے آؤٹ کیا۔ عمر اکمل کے بعد محمد حفیظ کا ساتھ نبھانے کریز پر شعیب ملک آئے۔ 170 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد حفیظ ہٹ وکٹ آؤٹ ہوکر واپس لوٹ گئے انہوں نے 51 گیندوں پر 86 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ حفیظ کے بعد بلے باز ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتے گئے، شعیب ملک 7 اور کامران اکمل صرف ایک ہی رن بنا سکے۔ جس کے بعد شاہد آفریدی اسکور کو آگے بڑھانے کا بیڑا اٹھایا اور ٹیم کے اسکور کو 195 رنز کے مجموعے تک پہنچا دیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کلینویلٹ اور مورس نے دو، دو جبکہ ایبٹ اور سوٹسوبے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پروٹیز صرف 100رنز ہی بناسکی۔ کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز، پیٹرسن اور کلینویلٹ کے کوئی بھی کھلاڑی پاکستانی بالرز کے سامنے نہ ٹک سکا، جنوبی افریقا کے 7 کھلاڑی اپنا انفرادی اسکور دہرے ہندسے میں بھی نہیں پہنچا سکے جبکہ 3 بلے باز تو اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے، ڈی ویلیئرز 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بالر عمر گل رہے جنہوں نے 6 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد حفیظ نے 3وکٹیں لیں اس کے علاوہ جنید خان اور محمد عرفان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں