انتخابات میں اکثریت نہ ملی تو اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں آ سکتے ہیں شہباز شریف
عوام ووٹ کی طاقت اور پرچی کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام نے نواز شریف کو اکثریت نہ دلائی تو وہ اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں آ سکتے ہیں۔
لاہورکے نواحی گاؤں لْدھر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صدر اور ان کےحواریوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ہے۔ ملک کو اندھیروں کے حوالےکرنے والوں اور ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والوں سے حساب لینے کا وقت آ گیاہے،عوام ووٹ کی طاقت اور پرچی کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ کاکہنا تھا کہ نواز شریف ہی ملک کو اندھیروں سے نکال سکتے ہیں،اُنہیں اتنی اکثریت دلائیں کہ وہ ملک میں اُجالے لا سکیں، عوام نے نواز شریف کو اکثریت نہ دلائی تو وہ اتحادیوں کی بلیک میلنگ میں آ سکتے ہیں۔ برسر اقتدار آکر ملک میں 2سال میں اندھیرے ختم نہ کر سکا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔