لاہور میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے انتظامات مثالی قرار

سری لنکن سیکیورٹی وفد نے اپنے بورڈ کو خط لکھ دیا، آئی سی سی ارکان کی آمد


آئندہ ماہ مجوزہ ویسٹ انڈیز سے سیریزکا بڑا انحصار اس کی رپورٹ پر ہوگا۔ فوٹو : فائل

سری لنکن سیکیورٹی وفد نے لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے انتظامات کو مثالی قرار دیدیا۔

سری لنکن سیکیورٹی وفد نے لاہور میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس مل کر میچ کو محفوظ اور پُرامن بنانے کیلیے کوشاں ہیں،لاہور پولیس کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، تمام آفیشلز نے انٹرنیشنل سطح کی سیکیورٹی اطمینان کا اظہار کیا، سری لنکن وفد بھی مطمئن ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم اور سیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ کرنے والے مہمان وفد نے دوسرے روز بھی روٹس کا جائزہ لینے کے ساتھ نشترپارک میں انتظامات و مانیٹرنگ کا پورا سسٹم دیکھا۔

دوسری جانب میچ کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب لاہور پہنچ گیا تھا، سربراہی جنرل منیجر جیفری جان کر رہے ہیں، انویسٹی گیشن آفیسر الیگزینڈر جان مارشل اور سینئر اینٹی کرپشن یونٹ آفیسر پالن اسٹون بھی ہمراہ ہیں،آئی سی سی وفد میچ کے انعقاد پر اپنی آزاد مانیٹرنگ رپورٹ تیار کریگا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ مجوزہ ویسٹ انڈیز سے سیریزکا بڑا انحصار اس کی رپورٹ پر ہوگا، پی سی بی کیریبیئنز کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ آمدنی کا حصہ وصول کرنے کا خواہاں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |