نشے میں ڈرائیونگ کرنے پر ٹائیگر ووڈ کو سزا سنادی گئی

ٹائیگر ووڈ کو رواں برس29 مئی کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا


Sports Desk October 29, 2017
ٹائیگر ووڈ کو رواں برس29 مئی کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ فوٹو: نیٹ

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر سزا سنادی گئی۔

ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا قصور وار قرار دینے پر 12 ماہ زیرنگرانی رکھنے کی سزا سنادی گئی، اس کے ساتھ انھیں نشے سے چھٹکارہ پانے کا علاج بھی کرانے کی ہدایت دی گئی ہے، ٹائیگرووڈ کو ڈائیورژن پروگرام میں بھی لازمی طور پر شرکت کرنا ہوگی، انھیں عدالتی اخراجات کے ہمراہ250 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا پابند کیاگیا ہے جبکہ وہ 20 گھنٹے کمیونٹی سروس بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ 14 بار گالف کے بڑے ایونٹ جیتنے والے ٹائیگر ووڈ کو رواں برس29 مئی کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا،اس وقت انھوں نے کئی درد کش ، سکون اور نیند کی گولیاں لے رکھی تھیں، ان کے جسم میں ماری جوانا کے اجزا بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |