حماد صدیقی کی مرضی کے بغیر شہر میں پتہ نہیں ہلتا تھا شاہد پاشا

ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ شہر کی صورتحال کن لوگوں نے خراب کی، رہنما ایم کیو ایم


Staff Reporter October 29, 2017
ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ شہر کی صورتحال کن لوگوں نے خراب کی، رہنما ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا نے کراچی میں بھتہ خوری، چائنا کٹنگ، ٹارگٹ کلنگ اور بدمعاشی غنڈہ گردی کا ذمے دار حماد صدیقی کو قرار دے دیا۔

شاہد پاشا نے 2008 اور 2009 کے بعد کراچی میں بھتہ خوری، چائنا کٹنگ، ٹارگٹ کلنگ اور بدمعاشی غنڈہ گردی کا ذمے دار اس وقت کے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور حماد صدیقی کو قرار دے دیا، انہوں نے بتایا کہ حماد صدیقی تنظیمی کمیٹی کے انچارج تھے ان کی مرضی کے بغیر شہر میں پتہ بھی نہیں ہلتا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا نے کہا کہ اس کی گرفتاری آج یا کل ہونا ہی تھی، کیونکہ 2008 سے 2013 تک شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری،چائنہ کٹنگ، بدمعاشی غنڈہ گردی حماد صدیقی کے وقت میں ہوئی، حماد صدیقی اس وقت کے کرتا دھرتا تھے اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج تھے۔

شاہد پاشا نے بتایا کہ حماد صدیقی کی مرضی کے بغیر شہر میں پتہ بھی نہیں ہلتا تھا، وہ اس وقت کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر بھی ذمے دار ہیں، ایم کیو ایم کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ شہر کی صورتحال کن لوگوں نے خراب کی، ان کو پکڑنا چاہیے ، 2013 میں ان لوگوں کو نکالا جس کے بعد یہ الگ ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |