جذبہ خیر سگالی کے تحت 68 بھارتی ماہی گیر رہا

قیدیوں کو کینٹ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا جس کے بعد وہ بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوجائیں گے، جیل سپرنٹنڈنٹ


October 29, 2017
قیدیوں کو کینٹ اسٹیشن روانہ کیا جائے گا جس کے بعد وہ بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوجائیں گے، جیل سپرنٹنڈنٹَ فوٹو: ایکسپریس

ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے 61 افغان قیدیوں کو رہا کردیا گیا جنھیں رہائی کے بعدکوئٹہ روانہ کر دیا گیا جبکہ لانڈھی جیل سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 68 بھارتی ماہی گیروں کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں مختلف الزامات کے تحت قید 61 افغان باشندوں کو ہفتہ کو رہا کردیا گیا، اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملیر آفاق سمیع نے ایکسپریس کو بتایا کہ افغان قیدیوں کو رہائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردیا گیا جہاں وہ چمن بارڈر سے افغانستان چلے جائیں گے۔

دوسری جانب لانڈھی جیل سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 68 بھارتی ماہی گیروں کو بھی رہا کردیا گا، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے بتایا کہ اس سلسلے میں سادہ و پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں قیدیوں کو اجرک اور دیگر تحائف بھی دیے گئے، جس کے بعدانھیں کینٹ اسٹیشن روانہ کردیا گیا ہے جہاں سے وہ بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوجائیں گے اور لاہور سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں