مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان شہید

ضلع بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے دونوں نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، کشمیر میڈیا سروس


ویب ڈیسک October 29, 2017
جھڑپوں میں ایک بھارتی پولیس اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فوٹو فائل

PESHAWAR: ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، واقعہ کے بعد متعدد علاقوں میں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیریوں نے مظاہرہ کیا اور بھارت سے آزادی کے نعرے بھی لگائے۔

مظاہرین کو روکنے کے لیے بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس کے شیل استعمال کیے گئے اور کئی مقامات پر پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین سے جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی بھی ہوئے، بھارتی پولیس نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دونوں کشمیریوں کو نشانہ بنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |