افغان نائب گورنر کی بازیابی کیلیے اقدامات کررہے ہیں شاہ فرمان

نائب گورنر نبی احمدی کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں، افغان قونصل جنرل


ویب ڈیسک October 29, 2017
سری لنکا کی ٹیم پشاور کا دورہ کرے اسے مکمل سیکورٹی دیں گے، صوبائی وزیر۔ فوٹو:فائل

HYDERABAD: خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افغان نائب گورنر کی بازیابی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

پشاور میں خیبرپختون خوا کرکٹ لیگ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے نائب گورنر محمد نبی احمدی کی بازیابی کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں اور معلوم کیا جارہا ہے کہ اغواء کے بعد انھیں کہاں منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ فرمان نے سری لنکا کی ٹیم کو پشاور آمد کی بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی دیں گے اور پشاور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اگر جرمن سفیر بغیر سیکورٹی کے پشاور میں گھوم سکتا ہے تو میچ بھی ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صوبے کنڑ کے نائب گورنر پشاور سے لاپتہ

ادھر افغان قونصل جنرل محمد معین نے کہا ہے کہ نائب گورنر نبی احمدی کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم تاحال کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ گورنر کے اہل خانہ بھی پشاور پہنچ گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک میں عالمی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھی دوبارہ لوٹ آئیں۔ شہر میں خیبرپختون خوا کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے پر کھلاڑیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |