دنیا کو بتانے آیا ہوں پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے عامرخان

پاکستانی نوجوان کھیلوں سے محبت کرتے ہیں یہاں انٹرنینشل کرکٹ کے دروازے کھلنے چاہئے، عامرخان


ویب ڈیسک October 29, 2017
دلی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ کو فروغ دیں، عامر خان ۔ فوٹو: فائل

لاہور: عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں آکر دیکھنے کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والا ٹی ٹوینٹی میچ دیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان آمد کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے لاہور آیا ہوں، پاکستانی نوجوان کھیلوں سے محبت کرتے ہیں یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے چاہئے، میری دلی خواہش ہے کہ بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئیں اور کرکٹ فروغ دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی کھیلنے 8 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

عامر خان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے اسی سلسلے میں آئندہ سال اسلام آباد میں سپرباکسنگ لیگ کروا رہا ہوں جس کے لئے پوری پاکستانی قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں