معافی مانگنے والے سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا حق نہیں خورشید شاہ

پارلیمنٹ کو طاقتور بناکر دکھایا اور اب کوئی کنٹینر اسے ختم نہیں کرسکتا، قائد حزب اختلاف

پارلیمنٹ کو طاقتور کرکے دکھایا اور اب کوئی کنٹینر اسے ختم نہیں کرسکتا، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ معافی مانگنے والے سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا حق نہیں۔


صالح پٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں جبکہ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتور بناکر دکھایا ہے اور کوئی کنٹینر اب پارلیمنٹ کو ختم نہیں کرسکتا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج کے سیاست دان کہتے ہیں ہم آگئے اب ہمیں کون ہٹائے گا، میں نے نوازشریف سے ہمیشہ کہا کہ پارلیمنٹ میں آؤ اور مسائل حل کرو لیکن پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور نوازشریف دونوں ہی پارلیمٹ میں آنا اپنی توہین سمجھتے ہیں، معافی مانگنے والے سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔
Load Next Story