کیا دوستی کا پیغام بھیجنے کا مطلب ہراساں کرنا ہے سوشل میڈیا پر بحث

بدنام زمانہ ہالی ووڈ فلمساز ہاروی کے ساتھ تصویر کھنچوانے میں شرمین کو پریشانی کیوں نہیں ہوئی، صارفین


ویب ڈیسک October 29, 2017
سوشل میڈیا صارفین اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ کیا کسی خاتون کو دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؛فوٹوفائل

آج کل سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھڑی ہوئی جس کا موضوع ہے ''شرمین عبید چنائے اور ان کی بہن کو ایک ڈاکٹر کی جانب سے بھیجا جانے والا دوستی کا پیغام''۔ سوشل میڈیا صارفین اس بات کو لے کر پریشان ہیں کہ کیا کسی خاتون کو دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

چند روز قبل آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کی چند ٹوئٹس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیاتھا۔ ٹوئٹس میں شرمین نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی بہن آغا خان اسپتال کی ایمرجنسی میں علاج کروانے کی غرض سے گئی جہاں ان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر نے بعد میں انہیں فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجا۔ ایک اور ٹوئٹ میں شرمین نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کیسے ایک ڈاکٹر علاج کی غرض سے آنے والے مریض کے متعلق معلومات جمع کرتا ہے اور انہیں دوستی کا پیغام بھیجتا ہے۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/922367253605175297

تاہم ڈاکٹر یہ بات بھول گیا کہ اس نے ایک غلط خاتون اورغلط فیملی کے ساتھ یہ حرکت کی ہے، میں ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ کروں گی، خواتین کو ہراساں کرنا بند ہونا چاہئے۔

https://twitter.com/sharmeenochinoy/status/922368511195930624

شرمین کی ان ٹوئٹس کے جواب میں اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کو نوکری سے فارغ کردیا۔ تاہم معاملہ یہیں پر ختم نہیں ہوابلکہ ڈاکٹر کی فراغت کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پرایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا کہ کیا فیس بک پر دوستی کا پیغام بھیجنا ہراسگی کے زمرے میں آتا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نہایت دلچسپ اندازمیں تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ کے بدنام فلمساز ہاروی وائن اسٹین کے ساتھ شرمین عبید کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے ہاروی کے ساتھ بیٹھ کر مسکراتے ہوئے تصویر کھینچوانے میں شرمین کو کوئی مسئلہ نہیں لیکن بیچارا غریب ڈاکٹر ان کی بہن کو دوستی کا پیغام نہیں بھیج سکتا۔

https://twitter.com/umerfridii/status/924552127640473600

اس موقع پر حمزہ علی عباسی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے شرمین عبید چنائے کی ٹوئٹس کے جواب میں کہا کہ جب میں مشہور نہیں تھا اس وقت بہت ساری خواتین جن کی مجھ سے ویسے ہی ملاقات ہوئی تھی مجھ سے فیس بک پر دوستی کرنا چاہتی تھیں لہٰذا ان کے خلاف بھی ہراسگی کا مقدمہ دائر کرنا چاہئے۔حمزہ علی عباسی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ شرمین عبید لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں ڈاکٹرکو نوکری سے نکلوانے سے پہلے آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ جنسی ہراسگی کا مطلب کیا ہے۔





ایک اور صارف نے شرمین عبید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 165.8 کے فالوورز کا مطلب ہے کہ 165.8 کے لوگ انہیں ہراساں کرتے ہیں۔



ایک اور صارف نے شرمین عبید اور ان کی بہن کو ڈراما کوئین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب انہوں نے توجہ حاصل کرنے کے لیے کیا۔



ایک صارف نے پوچھاکہ میں نے غلطی سے ٹوئٹر پر شرمین کو کوئی پوسٹ ٹیگ کردی تھی کیا اب مجھ پر جنسی ہراسگی کا مقدمہ چلے گا؟



عبداللہ نامی صارف نے شرمین عبید چنائے اور ہالی ووڈ اداکار کی ایک تصیور شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شرمین اس اداکار کے ساتھ کھڑی ہیں لیکن ایک گنجا ڈاکٹران کی بہن کو دوستی کا پیغام نہیں بھیج سکتا کیونکہ ان کی بہن ہراسگی محسوس کرتی ہیں۔



ایک صارف نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر نے شرمین عبید کی بہن کو دوستی کا پیغام بھیجا اسے فارغ کیا جاچکا ہے لہٰذا شرمین کی اس بدسلوکی، طاقت اوراثرورسوخ پر کون ڈاکیومینٹری بنائے گا؟



ایک خاتون نے لکھا کہ شرمین عبید کی منطق کے مطابق ٹوئٹر پر میرے 35 کے فالوورز ہیں جس کا مطلب ہے 35000 لوگ مجھےٹوئٹر پر ہراساں کرتے ہیں۔



ایک صارف نے ڈاکٹر کی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ جس ڈاکٹر نے دوستی کا پیغام بھیجا وہ اب بیروزگار ہے اب اس کے 4 بچوں کی دیکھ بھال کون کرےگا، انصاف کہاں ہے؟

https://twitter.com/osamacaprii/status/923577510465548290

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |