دس منٹ کا ڈھائی کروڑ پریانکا بالی وڈ کی مہنگی ترین آئٹم کوئین بن گئیں

پریانکا چوپڑا نے فلم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا میں 10 منٹ کے بدلے ڈائریکٹر سے ڈھائی کروڑ روپے لیے۔


March 04, 2013
پریانکا چوپڑا ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان سے بہت متاثر ہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

کرینہ کپور ،ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور ملائیکہ اروڑا سمیت کئی صفِ اول کی ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑابالی ووڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل بن گئی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈبالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم شوٹ آئوٹ ایٹ وڈالا میں 10 منٹ کے بدلے ڈائریکٹر سے ڈھائی کروڑ روپے لے کرلیے۔ ڈائریکٹر بھی پریانکا کو ان کا منہ مانگا معاوضہ دینے کے لیے راضی ہوگئے ہیں۔ہدایتکار سنجے گپتا کی فلم''شوٹ آٹ ایٹ واڈالا''کے لیے آئٹم سونگ کرنے پررضامندی ظاہر کرنے والی پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک فلم کی فیس کے برابر2اعشاریہ8کروڑ معاوضہ طلب کیا جو ہدایتکار ہنسی خوشی دینے پر راضی ہو گئے۔

''شوٹ آٹ ایٹ واڈلا''کے لیے پریانکا چوپڑا''ببلی بدمعاش ہے''نامی اپنا پہلا آئٹم سونگ کرنے جاری ہیں جسے معروف پلے بیک سنگر سونیدی چوہان کی آواز میں نامور موسیقار و گلوکار انوملک نے کمپوز کیا ہے۔واضح رہے کہ پولیس انکانٹرز کی کہانی بیان کرتی 2007کی بالی ووڈ فلم ''شوٹ آٹ ایٹ لوکھنڈ والا''کے سیکوئل ''شوٹ آٹ ایٹ واڈلا''کو معروف فلمساز ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے جس میںجان ابراہم، انیل کپور،تشار کپور، کنگنا رناوٹ ،سونوسوڈ ،منوج باجپائی، مہیش منجریکر اور رونت روئے نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

ایکشن سے بھرپور کرائم تھرلر فلم شوٹ آٹ ایٹ واڈلا رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی جسکی تشہیری مہم میں بھی پریانکا بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔اداکارہ نے اس آئٹم سانگ پر یادگار پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اس پہلے آئٹم سانگ کے لیے تیاری کرلی ہے اس آئٹم سانگ کی دھوم مچے گی ۔بالی وڈ میں کچھ نیا کرنے جارہی ہوں۔ اس آئٹم سانگ میں کسی قسم کی کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ہوگی ۔ فحاشی کا کوئی سین نہیں ہے کسی قسم کی بے ادبی نہیںکی جائے گی۔یہ آئٹم سانگ ماضی میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا مشہور گیت ''آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے'' اور پروین بوبی پر فلمائے گئے گیت ''جیتے ہیں شان سے ''کی طرز پر ہوگا ۔

1

اس گیت کے بول ''ببلی بدمعاش'' ہیں اس کی دھن موسیقار انو ملک نے تیار کی ہے جب کہ اسے سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ یہ گیت پریانکا چوپڑا کی جانب سے ''چکنی چمیلی'' اور ''ہلکٹ جوانی ''جیسے آئٹم سانگز کا جواب ہوگا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ عریانی کے بغیر آئٹم سانگ بھی یادگار بنایا جاسکتا ہے اور یہ بات اب ثابت کرنے جارہی ہوں ۔آئٹم سانگ کے لیے عمدہ پرفارمنس کو شائقین کبھی فراموش نہیں کرسکیں گے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ۔نئی فلموںمیںمنفرد پرفارمنس سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنوں گی ۔ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مزیدمحنت کروںگی اور کامیابی تک کوشاں رہوں گی۔ انھوں نے کہا کہ اچھی فلمیں بنانے کا سلسلہ جاری رکھوں گی ،فلم ''برفی''کی طرح نئے کردار تلاش کروں گی۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے بھی نئے سال میں عزم کررکھا ہے۔ انھوں نے کہاکہ آسکر ایوارڈ سے فلم کے باہرہونے کے غم سے زیادہ خوشی بھارت کی جانب سے فلم کی نامزدگی تھی مجھے ایک بڑا اعزاز ملا ہے۔ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان سے بہت متاثر ہیں ان کی پرفارمنس بہت اچھی لگتی ہے۔ان کی بڑی مداح ہوں۔اب بھی وہ بہت عمدہ کام کرتی ہیں۔ جب کہ زینت امان نے کہا کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی الگ شناخت بنائی ہے ۔یہ وقت پریانکا کا ہے ان کی اداکاری نے بہت متاثر کیا ہے، پریانکا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوتی ہے بالی وڈ کنگ کی اداکاری سے متاثر ہوں ،شائقین ہماری جوڑی کو پسند کرتے ہیں، ادھر بالی وڈ کنگ بھی پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں ۔

انھیں اپنے خلاف پھیلنے والی افواہوں کا بھی خوف نہیں ۔بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان پریانکا کے ساتھ ایک بارپھر کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں ۔گوری خان اور کرن جوہر سے پریانکا کا جھگڑا سب ہی کو ہوگا ،لیکن کنگ خان بھول گئے ہیں گوری سے ایک سال تک رہنے والی ناچاقی کو بھی اس لیے ایک بار پھر پریانکا کے ساتھ نئی فلم کے لیے سرگرم دکھائی دیتے ہیں دریں اثنا اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ،سب ساتھی فنکاروں سے دوستانہ مراسم ہیں ۔قبل ازیں فلمی حلقوں کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا کے درمیان حقیقی معنوں میں صلح نہیں ہوسکی ۔فلم ''ہیروئن ''کے سیٹ پر پریانکا چوپڑا اور کرینہ کا گلے ملنا محض دکھاوا تھا اصل میں دونوں نے ہی دل میں ایک دوسری سے بغض رکھا ہوا ہے۔جس کا اظہار ان کے اقدامات اور ایک دوسری کے بارے میں محتاط مگر تلخ ریمارکس سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں