بطور پروڈیوسر وہدایتکارہ لوگوں کو کام پسند آئے گازیبا بختیار

میری فلم سیدھی سادھی لواسٹوری نہیں ‘بلکہ اس میں ایکشن ‘رومانس اور تھرل تینوں دیکھنے کو ملے گا، زیبا بختیار


Cultural Reporter March 04, 2013
بطور پروڈیوسر وہدایتکارہ ’’بابو‘‘ کے تلخ تجربے سے بہت کچھ سیکھاہے، زیبا بختیار۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ'پروڈیوسر وہدایتکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ میری فلم موضوع اور پروڈکشن کے اعتبار سے لالی وڈ کی ایک منفرد ہوگی'کیونکہ ہم نے اس پر کافی محنت کی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں زیبا بختیار نے کہا کہ میری فلم سیدھی سادھی لواسٹوری نہیں 'بلکہ اس میں ایکشن 'رومانس اور تھرل تینوں دیکھنے کو ملے گا۔ میرے بیٹے اذان نے فلم کی موسیقی دینے کے ساتھ بطور اداکار کام بھی کر رہے ہیں۔ اس نے ایک منجھے ہوئے اداکار کی طرح کام عکسبند کروا کر مجھ سمیت پوری ٹیم کو حیران کردیا ہے۔

2

انھوں نے کہا کہ فلم کی عکسبندی تیزی کے ساتھ مکمل کی جارہی ہے جس میں اداکار شان اور ایمان علی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ پروڈیوسر وہدایتکارہ ''بابو'' کے تلخ تجربے سے بہت کچھ سیکھا اور اسی کو سامنے رکھتے ہوئے اس فلم کی پلاننگ کی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب سنگیتا اور شمیم آراء جیسی ڈائریکٹرز نے ایکشن فلمیں بنائیں تو میں کیوں نہیں بنا سکتی۔ فلم کے گانے پاکستانی گلوکاروں کے علاوہ چند ایک بھارتی سنگرز کی آواز میں بھی ریکار ڈ کیے گئے ہیں۔ فلمی حلقوں میں زیبا بختیار کی پروڈیوسر وہدایتکارہ واپسی کو خوش آیند قرار دیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں