بالی وڈ میں نئی جوڑیاں متعارف کرانے کا رجحان فلم میکر کامیابی کے لیے پر امید

فلم میکر لے کر نت نئے تجربات کرتے ہوئے ایسی فلمی جوڑیاں بنا رہے ہیں جن کا بظاہر کوئی ’’جوڑ‘‘ نظر نہیں آتا۔


Cultural Reporter March 04, 2013
’’لیٹرا ‘‘ میں رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سال رواں میں بالی وڈ فلم میکرزنئی جوڑیاں متعارف کروا رہے ہیں' جنھیں فلم بین پہلی مرتبہ پردہ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فلم میکر فلمی جوڑیوں کو لے کر نت نئے تجربات کرتے ہوئے ایسی فلمی جوڑیاں بنا رہے ہیں جن کا بظاہر کوئی ''جوڑ'' نظر نہیں آتا 'مگر وہ ان نئی جوڑیوں کو لے کر کافی پرامید دکھائی دے رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کی سپرہٹ فلم ''زنجیر'' کے ری میک میں پریانکا چوپڑا اداکار رام چرن کی ہیروئن بنی ہیں ۔ ''ڈان '' اور ''اگنی پتھ'' کے بعد ''زنجیر'' امیتابھ بچن کی تیسری فلم ہے جس کے ری میک میں پریانکا چوپڑا ہیروئن کا کردار کر رہی ہیں۔اداکار اجے دیوگن 1983ء کی سپرہٹ فلم ''ہمت والا'' کے ری میک میں تمنا بھاٹیہ کے ساتھ جلوہ گر ہورہے ہیں جس کے ڈائریکٹر ساجد خان ہیں۔

''ہمت والا'' میں جتندر اور سری دیوی نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔ وکرم ادیتہ موٹوانی کی فلم ''لیٹرا '' میں فلم بینوں کو اداکار رنویر سنگھ اور سوناکشی سنہا کی جوڑی دیکھنے کو ملے گی۔ یہ فلم امریکی رائٹر کی کہانی ''دی لاسٹ لیف'' سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔ باربی ڈول کترینہ کیف نے عامر خان کے علاوہ سب کے ساتھ کام کیا 'مگر عامر خان کے ساتھ فلم ''دھوم تھری'' میں کام کرکے تمام بالی وڈ خانوں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ تاہم یہ بتانا قبل ازوقت ہوگا کہ کترینہ فلم کی ہیروئن ہیں یا نہیں کیونکہ عامر خان ''دھوم تھری'' میں ویلن کا رول کر رہے ہیں۔

3

''پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو'' کے ذریعے راج کمار سنتوشی کی بالی وڈ میں طویل عرصہ بعد واپسی ہورہی ہے ۔اس فلم میں ہیرو شاہد کپور اور ہیروئن الینا ڈی کروز ہیں۔ الینا ڈی کروز ''برفی'' میں خوبصورت اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں۔ ہدایتکار سنجے لیلا بنسالی کی فلم ''رام لیلا'' میں پہلی بار دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کام کر رہے ہیں ' دونوں اس وقت نوجوانوں کے ہر دلعزیز فنکار ہیں ' انھیں پردہ اسکرین پر دیکھنے کے لیے شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے۔ ہدایتکار شری شنک آنند کی فلم ''تھری جی'' جو پندرہ مارچ کو ریلیز کی جارہی ہے اس میں فلم ''جنت'' کی اداکارہ سونل چوہان اور نیل نتن مکیش اہم کردار کرتے ہوئے نظر آئینگے۔ دونوں کو پہلی بار سلور اسکرین پر ایک ساتھ دیکھا جائیگا۔ ہدایتکار کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم ''ٹوسٹیٹ'' میں ارجن کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں