شاہد کپور سلویسٹر اسٹیلون سے ایکشن اداکاری سیکھیں گے

پربھو دیوا شاہد کپور کی ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹیلون سے ملاقات کرانے کے لیے پرعزم ہیں۔


APP March 04, 2013
شاہد کپور ایکشن اداکاری کی تربیت حاصل کرنے کیلئے سلویسٹر اسٹالن سے تربیت لیں گے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹرا سٹیلون سے ایکشن اداکاری کی تربیت لیں گے۔

ذرایع کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو اداکار شاہد کپور جنہوں نے اب تک رومانوی فلموں میں کام کیا ہے، پربھو دیوا کی نئی فلم ''ریمبو راج کمار'' میں ایکشن کردار میں جلوہ گر ہوں گے ان کے مدمقابل ہیروئن اداکارہ سوناکشی سنہا کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق پربھو دیوا شاہد کپور کی اور ہالی ووڈ اسٹار سلویسٹر اسٹیلون سے ملاقات کرانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ شاہد ایکشن کردار سے متعلق مفید مشورے لے سکیں۔ ان سے ایکشن اداکاری کی تربیت حاصل کریں جو کہ فلم میں کردار کی ڈیمانڈ بھی ہے تاکہ شاہد کپور خود کو فلم کے لیے مکمل طور پر تیار کر سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں