تمنا بھاٹیہ بالی وڈ میں عمدہ پرفارمنس سے جگہ بنانے کی خواہاں

بالی وڈ میں آئٹم سانگ بھی کر کے دکھاؤں گی، تمنا بھاٹیہ


INP March 04, 2013
بالی وڈ میں کام کر کے بہت خوش ہوں،، تمنا بھاٹیہ ۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کہا ہے کہ نئی فلم میں بے مثال پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لوں گی۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کر کے بہت خوش ہوں، ساؤتھ کے ساتھ یہاں بھی اداکاری کروں گی۔ آئٹم سانگ بھی کر کے دکھاؤں گی۔ ہرطرح کے کردار نبھاؤں گی۔ قبل ازیں اداکارہ کی اجے دیوگن کے ساتھ فلم مکمل ہوچکی ہے جسکو ریلیز کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس فلم کی تشہیری مہم جاری ہے۔ رواں سال ریلیز ہونے والی نئی فلم ''ہمت والا'' میں اجے دیو گن کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں