مقامی تاجروں کو ای کامرس ٹریننگ کی فراہمی پر اتفاق
آن لائن ٹریڈنگ کی بدولت مقامی تاجر حضرات انتہائی قلیل مدّت میں بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں گے۔
کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ہارون اگر نے کہا ہے کہ جدید طرزِ تجارت سے آگاہی کے بغیر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مقامی تجارتی و کاروباری اداروں کی ترقی ممکن نہیں۔
یہ بات انہوں نے آن لائن تجارت کی سہولت فراہم کرنیو الے ویب سائٹ کے پاکستا ن میں نامزد اسٹرٹیجک پارٹنر پی ایس جی آئی کے وفد سے خصوصی ملا قات میں کہی۔ صدر کے سی سی آئی محمد ہارون اگر نے کہا کہ ملاقات میں مقامی چھوٹے و درمیانی درجے کے تجارتی اداروں (ایس ایم ایز)کو بذریعہ انٹرنیٹ جدید ترین آن لائن کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کی عملی تربیت فراہم کرنے اور بین الاقوامی تجارتی دنیا میں بھر پور مسابقت کا حامل بنانے کیلیے پاکستان کی تصدیق شدہ ایس ایم ایزکو علی بابا ڈاٹ کام کے ذریعے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرل شائن گروپ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان حیدر اعوان نے کہا کہ کراچی ملکی اقتصادیات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور تجارتی و کاروباری مرکز کی حیثیت سے یہاں ہزاروں کی تعداد میں قائم چھوٹے و درمیانی درجے کے تجارتی ادارے آن ٹریڈنگ کی بدولت کئی گنا زیادہ حاصل کرسکتے ہیں جسکے مثبت اثرات نہ صرف کمپنیوں کی ترقی و فروغ بلکہ پاکستان کی مجموعی اقتصادیات پر بھی منتج ہونگے اور آن لائن ٹریڈنگ کی بدولت مقامی تاجر حضرات انتہائی قلیل مدّت میں بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کرسکیں گے۔