پاکستان اسٹیل 55 ہزار ٹن غیر معیاری خام لوہے کی خریداری

آسٹریلیا سے ڈرآمد کیا گیا خام لوہا انتہائی کم تر درجے کاہے۔

153 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خرید ے گئے ناقص خام لوہے کے کارگو اخراجات اس کی قیمت سے زیادہ پڑگئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیل ملز کے حکام نے آسٹریلیا سے55 ہزار ٹن انتہائی غیرمعیاری خام لوہا خریدکرقومی خزانے کواربوں روپے کاٹیکہ لگادیا۔


153 ڈالر فی ٹن کے حساب سے خرید ے گئے ناقص خام لوہے کے کارگو اخراجات اس کی قیمت سے زیادہ پڑگئے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے خام لوہا لے کر جہازچند روز قبل بن قاسم پورٹ پرپہنچا جو انتہائی کم تر درجے کاخام لوہاہے جسے پاکستان اسٹیل ملز پہنچا دیا گیا ہے۔ اسٹیل ملز کے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ خام لوہا 153 ڈالر فی ٹن کے حساب سے درآمد کیاگیاہے جبکہ اس کے کارگو اخراجات اس کی قیمت سے بھی زیادہ پڑے ہیں۔ اس خام لوہے کی خریداری کے حوالے سے سودا گزشتہ سال کے آخر میں پاکستان اسٹیل ملز اور سنگاپور کی کمپنی کارگل لمیٹڈ کے مابین طے پایاتھا۔

معاہدے کے مطابق سنگاپور کی کمپنی نے آسٹریلیا سے 55 ہزار ٹن خام لوہا83 کروڑ روپے کے عوض فراہم کرنا تھا جس میں لوہا 60 فیصد موجود ہو جبکہ نمی (پانی) کی مقدار 8 فیصد سے زیادہ نہ ہو مگر چند روز قبل کارگل لمیٹڈ نے جو خام مال فراہم کیا جس میں لوہے کی مقدار نہ ہونے کے برابر جبکہ نمی کی مقدار 10 فیصد سے بھی زائد ہے ۔ واضح رہے کہ پلاٹس زون میں اعلیٰ درجے کے خام لوہے کے نرخ 2012 کی تیسری سہ ماہی میں 151 ڈالر فی ٹن تھے جوکہ اب گر کر 90.71 ڈالر فی ٹن ہوگئے۔ اس کے برعکس اچھی کوالٹی کی آئرن اور (فائن) جس میں لوہے کی مقدار 60 فیصد اور نمی کی مقدار صفر ہے، اس کے ہائی سیل انڈیکس میں موجود نرخ 47.54 ڈالر فی ٹن ہیں۔
Load Next Story