ویرات کوہلی نے تیز ترین 9000 رنز بنا کر ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ قبضے میں کرلیا

اس سے قبل تیز ترین 9 ہزار رنز کی تکمیل کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا


Sports Desk October 30, 2017
اس سے قبل تیز ترین 9 ہزار رنز کی تکمیل کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا۔ فوٹو : فائل

ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 9 ہزار رنز مکمل کرکے ابراہم ڈی ویلیئرز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

ویرات کوہلی نے تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے کا یہ کارنامہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انجام دیا، یہ ان کے کیریئر کے 202 واں میچ اور 194ویں اننگزرہی، گرینڈ ہوم کو چوکا لگاکر کوہلی نے ریکارڈ قائم کرنے پر ساتھی پلیئرز کی جانب بیٹ لہرایا۔

اس سے قبل تیز ترین 9 ہزار رنز کی تکمیل کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنھوں نے 205 اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں اتنے رنز مکمل کیے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں