کسٹمز نے 80 لاکھ روپے کی ادویہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

ادویہ قبضے میں لیکر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی، کلکٹرکسٹمز


Staff Reporter October 30, 2017
ایکسپورٹر اور سہولت کاروں سمیت 3افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔ فوٹو : فائل

KATHMANDU: ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کراچی ایکسپورٹ نے انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 80لاکھ روپے مالیت کی ممنوعہ ادویہ تحویل میں لے لی ہیں۔

کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ چوہدری محمد جاوید نے ہفتہ کو کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کا کچھ تاجر ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔اسی طرح کا ایک واقعہ 26اکتوبر 2017کو پیش آیا جب فیصل آباد کے ایک تاجر کی گڈز ڈیکلریشن میگاانڈسٹری کے نام سے جواد انٹرنیشنل کلیئرنگ ایجنٹ چالان نمبر 64نے فائل کی۔جی ڈی میں گڈز ڈیکلریشن میں انوائس اور پیکنگ لسٹ میں 510کاٹن کا وزن 14.92میٹرک ٹن کپڑے کا کنسائنمنٹ ظاہر کیا گیا جو کہ پاکستان سے دبئی کی پورٹ جبل علی کے لیے ایکسپورٹ کیا جانا تھا۔

کسٹم کے عملے نے کنسائنمنٹ کو ریڈ مارک کرکے ایگزامن کیا تو انکشاف ہوا کہ کنسائنمنٹ میں کلیئرنگ ایجنٹ جواد انٹرنیشنل نے جیلانی کارگو سروسز کے ساتھ مل کر مس ڈیکلیریشن کرتے ہوئے کپڑے کنسائنمنٹ کی آڑ میں زینکس کی ادویہ کی 20ہزار پیکٹس جن کی مالیت 80لاکھ روپے سے زائد ہے اسمگل کرنے کی کوشش کی ہے۔

ماڈل کسٹم کلکٹریٹ نے ادویہ اور 14ٹن سے زائد کا کپڑا ضبط کرکے میکا انڈسٹریز کے مالک عمیر، کلیئرنگ ایجنٹ جواد انٹرنیشنل اور جیلانی اسٹار ٹریڈنگ انٹرنیشنل سروز کے نظام میانی کے خلاف مس ڈیکلیریشن اور اسمگلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں