پولیس نے رواں سال 3 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا

کراچی پولیس نے 2465 مفرور اور 300 اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طور پر 3862 ملزمان کو گرفتار کیا.

کراچی پولیس نے دو ماہ میں مجموعی طور پر 3862 ملزمان کو گرفتار کیا ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں3 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 236 پولیس مقابلے ہوئے جن میں 153 ڈکیت گروہوں کا خاتمہ ہوا۔


یہ بات آئی جی سندھ فیاض لغاری کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتائی گئی، سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جنوری سے 28 فروری تک کراچی زونل، اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ، اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارکردگی پر مشتمل آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں انٹیلی جنس انفارمیشن ، شیئرنگ ، نگرانی ، اسنیپ چیکنگ ، پٹرولنگ اور مربوط و منظم چھاپہ مار ایکشن کی بدولت کراچی پولیس نے 2465 مفرور اور 300 اشتہاری ملزمان سمیت مجموعی طورع پر 3862 ملزمان کو گرفتار کیا اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرکے باقاعدہ مقدمات کے اندراج کے تحت تفتیش کا آغاز کیا ہے اور گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دورانیے میں گرفتار ملزمان سے 24 ایس ایم جی، 7 شاٹ گنز، 15 رائفلیں،21 رپیٹرز اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story