سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ

سندھ کی ٹیم نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

سندھ کی ٹیم نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو 58 رنز سے شکست دے دی۔۔ فوٹو : فائل

معین خان کرکٹ اکیڈمی میں سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔

لاہورمیں پاکستان سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے رنگ جمایا تو کراچی میں سندھ اور پنجاب اسمبلی کےارکان نےکرکٹ کامیدان سجالیا اور کراچی کی معین خان کرکٹ اکیڈمی میں سندھ اور پنجاب کے ارکان صوبائی اسمبلی کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ کھیلا گیا، سندھ کی ٹیم نے پنجاب کو 193 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم پنجاب اراکین اسمبلی کی ٹیم صرف 135 رنز ہی بنا پائی اور سندھ اراکین اسمبلی نے میچ 58 رنز سے جیت لیا۔


دوستانہ میچ میں سیاستدان کرکٹرز کے روپ میں نظرآئے، سندھ ٹیم کی قیادت وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور پنجاب ٹیم کو میاں منیراحمد نےلیڈ کیا، وزیراعلی سندھ نےاس موقع کو بھی ہاتھ سے نہ جانے دیا اور عمران خان کومشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر اگر کچھ اور کام کی جگہ کرکٹ کھیلتے تو زیادہ اچھا رہتا، وہ کرکٹ اچھی کھیلتے ہیں۔

پنجاب ٹیم کے کپتان میاں منیراحمد سندھ کی مہمان نوازی کی تعریفیں کرتےرہے، جب کہ اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے تمام صوبوں میں میچز کرانے کی تجویز دی، وزیر کھیل سردارمحمد بخش خان مہر نے سنچری بنائی اور خوب داد سمیٹی۔

 
Load Next Story