کراچی بم دھماکوں کیخلاف حیدرآباد اور نوابشاہ میں احتجاج

سانحہ کراچی کے خلاف ا سندھ یونیورسٹی نے آج تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔


Nama Nigar/Numainda Express March 04, 2013
حیدرآباد: کراچی میں بم دھماکوں کے خلاف پیٹرول پمپ بند ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی میں بم دھماکوں کے خلاف حیدرآباد اور نوابشاہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں نامعلوم افراد نے رات دیر تک کھلنے والی دکانیں بند کرادیں جبکہ مشتعل افراد نے مختلف شاہراہوں پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا سندھ یونیورسٹی نے آج تعلیمی سرگرمیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عباس ٹاون میں بم دھماکوں کے خلاف مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے لطیف آباد نمبر گیارہ چوک پر ٹائر نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ مشتعل افراد نے لطیف آباد سمیت دیگر علاقوں کی شاہراہوں پر ٹائر جلائے۔ نامعلوم افراد نے لطیف آباد کے رات تک کھلنے والے کاروباری مراکز، دکانیں اور پیٹرول پمپس بند کرا دیے۔

ادھر نوابشاہ میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت المسلمین و دیگر شیعہ تنظیموں کی جانب سے پریس کلب کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دے کر واقعے کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین نے سانحے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ دوسری طرف سندھ یونیورسٹی جامشورو کے ترجمان کے مطابق سانحہ کراچی کے سوگ میں آج یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل رہے گا اور پوائنٹ بسیں بھی نہیں چلائی جائیںگی تاہم انتطامی عملہ اپنے معمول کے مطابق ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں