شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کا دل توڑدیا

شعیب ثانیہ کی ٹوئٹر پر ہونے والی دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک October 30, 2017
شعیب ثانیہ کی ٹوئٹر پر ہونے والی دلچسپ نوک جھونک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی فوٹو:فائل

قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی ٹوئٹر پر ہونےوالی دلچسپ نوک جھونک وائرل ہوگئی۔

پاکستان سری لنکا کے درمیان 8 سال بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ پاکستان نے جیت کر سری لنکا کو وائٹ واش کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ اس موقع پر کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا بھی اپنی دلچسپ ٹوئٹس کے بعد خبروں کا مرکز رہے۔

برسوں بعد پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ اور سری لنکن ٹیم کی آمد کے باعث پاکستانی عوام کے ساتھ قومی کرکٹرز بھی بے حد خوش اور پرجوش تھے جب کہ ''پاکستانی بھابھی''کہلانے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اس موقع پراپنے شوہر شعیب ملک اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ملک کا ثانیہ مرزا سے ڈرنے کا اعتراف؛ ویڈیووائرل

میچ کے دوران جہاں تمام کھلاڑیوں نے عمدہ کاردکردگی کا مظاہرہ کیا وہیں شعیب ملک کو نصف سینچری بنانےاور بہترین کھیل پیش کرنے پر''مین آف دی سیریز''اور ''مین آف دی میچ''کا ایوارڈ دیا گیا اورساتھ میں انعام کے طور پر ہیوی بائیک دی گئی۔ ثانیہ مرزااپنے شوہر کاساتھ دینے کے لیے ان کے ساتھ پاکستان بھی آئیں، لہٰذا بائیک پر بیٹھنے کا پہلا حق بھی ان ہی کا بنتا ہے تاہم شعیب ملک نے ثانیہ کے بجائے شاداب خان کو اپنے ساتھ بائیک پر بٹھا کر گراؤنڈ کی سیر کروائی اور اپنی خوبصورت بیوی کا دل توڑ دیا۔ لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ ان کے ساتھ نئی بائیک پر سب سے پہلے ثانیہ بیٹھنا چاہتی تھیں جس کے ثبوت کے طور پرانہوں نےبائیک جیتنے کے فوراً بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ''چلیں پھراس پر''۔



لیکن جب شعیب نے ثانیہ کو نظرانداز کرکے شاداب خان کو بائیک پر بٹھا کر گراؤنڈ کی سیرکروائی تو ثانیہ کوبالکل اچھا نہیں لگا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ''کوئی بات نہیں میں نے برا نہیں منایا، میرا خیال ہے اس سیٹ پر پہلے ہی قبضہ ہوچکاہے''۔



ثانیہ مرزا نے کہہ تو دیا کہ انہیں برا نہیں لگا لیکن ان کی ٹوئٹ میں واضح نظر آرہا ہے کہ انہیں اس بات کا بہت برا لگا ہے کہ شعیب نے انہیں کوئی اہمیت نہیں دی اور بائیک پران کی جگہ شاداب خان کو بٹھالیا۔

تاہم شعیب ملک کو اہلیہ کی ناراضگی بالکل بھی برداشت نہ ہوئی اورانہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جلدی تیارہوجاؤ میں آرہا ہوں۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |