پروٹیز کپتان کرکٹ کے ساتھ ’’کوکنگ‘‘ میں بھی ماہر
سبزیوں اورگوشت کی مختلف ڈشز تیار کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں،ڈوپلیسس
جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی کپتان فاف ڈوپلیسس اچھیکرکٹر ہونے کے ساتھ کھانا پکانے میں بھی ماہر ہیں۔وہ جب کبھی فارغ ہوں دوستوں کو مدعو کر کے ڈشز تیار کرتے ہیں،
ایک انٹرویو میں انھوں نے ڈیبیو ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز کی بدکلامی کا بھی ذکر کیا۔ ڈوپلیسس نے بتایا کہ مجھے کوکنگ کا بہت شوق ہے، میں سبزیوں اور گوشت کی مختلف ڈشز تیار کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں، میں جب کبھی گھر پر فارغ ہوں دوستوں کو دعوت دے کر ان کیلیے کھانے تیار کرتا ہوں، انھوں نے کہا کہ میں سات برس سے گرل فرینڈ امارا ویسار کے ساتھ اور اب شادی کا بھی سوچ رہا ہوں۔ ڈو پلیسس نے گذشتہ برس ڈیبیو پر سنچری بنانے والے چوتھے پروٹیز بیٹسمین کا اعزاز پایا تھا۔
اس حوالے سے انھوں نے بتایا کہ آسٹریلیا سے مقابلے کے دوران میں فقرے بازی سننے کیلیے بھی ذہنی طور پر تیار تھا، پہلی اننگز میں مجھے جتنی توقع تھی اتنی باتیں سننے کو نہیں ملیں مگر دوسری باری میں دبائو کا شکار ہونے کے بعد کینگروز آپے سے باہر ہو گئے،آخری دن تمام پلیئرز مسلسل باتیں کرتے رہے جس سے میں تنگ آ گیا، عموماً میں ایسی صورتحال میں پلٹ کر جواب دیتا ہوں مگر اس روز خود کو قابو میں رکھا، میں انھیں ایسا اشارہ نہیں دینا چاہتا تھا کہ ان کی حرکتوں سے پریشان ہو رہا ہوں، میری خواہش تھی کہ صرف بیٹنگ کرتا رہوں اور پورے دن یہی کیا۔
اس دوران انھوں نے میرے ساتھ ذہنی کھیل کھیلنے کی بہت کوشش کی، مائیکل کلارک نے کہا کہ '' یہ کون شخص ہے ، کیا اس کا کرک انفو پر بھی کوئی تذکرہ موجود ہو گا'' میں سمجھا کہ شائد ڈیبیوٹنٹ ہونے کی وجہ سے میرے ساتھ ایسا سلوک ہو رہا ہے، مگر انھوں نے جیک کیلس، ابراہم ڈی ویلیئرز اور روری کلینویلڈ کو بھی نہیں بخشا، ڈوپلیسس نے کہا کہ مائیک ہسی وہ واحد شخص تھے جنھوں نے مجھے کوئی گالی نہیں دی، وہ آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگز کے میرے ساتھی پلیئر اور دوست ہیں، انھوں نے تو بعد میں بطور تحفہ مجھے وائن کی بوتل پیش کی تھی۔