ویمنز چیلنج ٹرافی کرکٹ 6ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کی جنگ کا آج آغاز
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر6 ٹیمیں شریک ہیں۔
دوسرے شہید بے نظیر بھٹو خواتین ٹوئنٹی 20 چیلنج ٹرافی کا آغاز آج لاہور سے ہوگا۔
پی سی بی اور زیڈ ٹی بی ایل کے زیر اہتمام 7 مارچ تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر6 ٹیمیں شریک ہیں، جنھیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پنجاب سندھ اور بلوچستان جبکہ گروپ بی میں زیڈ ٹی بی ایل، فیڈرل کیپیٹل اور خیبر پختوانخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز پہلا میچ پنجاب اور سندھ جبکہ دوسرا میچ زیڈ ٹی بی ایل اور فیڈرل کیپٹل کے مابین کھیلا جائے گا ۔
5 مارچ کو ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ سندھ اور بلوچستان جبکہ چوتھا میچ زیڈ ٹی بی ایل اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ پانچواں میچ 6 مارچ کو پنجاب اور بلوچستان جبکہ چھٹا میچ فیڈرل کیپٹل اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین ہوگا۔ فائنل 7 مارچ کو شیڈول ہے۔خواتین اور فیملیز کے لیے داخلہ فری ہوگا۔ایونٹ میں شریک ٹیموں نے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھر پور ٹریننگ کی۔
دوسری جانب ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں میںسندھ کی کپتان سمعیہ صدیقی ہوں گی، دوسری کھلاڑیوں میں ثناء تاج، عائشہ ظفر، منیبہ علی، ثناء عروج، عائشہ امجد، نورین افسر، ایمن انور، ارمان خان، ساجدہ شاہ، جویریہ رئوف، اریبہ حنیف، کائنات امتیاز، معصومہ صدیقی ہونگی۔ بلوچستان ٹیم کی کپتان ناہیدہ بی بی ہوں گی ، دوسری کھلاڑیوں میں سکھاں فیض، صباحت رشید، ماہم رفیق، رامین شمیم، شمائلہ قریشی، مدیحہ راجپوت، ردا حسین، حفضہ امجد، صائمہ مقصود، انعم امین، فرح نعیم، آشا خان اور کلثوم حنیف شامل ہیں۔فیڈرل کیپٹل کی کپتان مریم حسن شاہ ہوں گی، دوسری کھلاڑیوں میں فریحہ محمود، اریب شمیم، ہما شفیق، عائشہ فرقان، عالیہ ریاض، نورین خلیل، فضیلہ اخلاق، نائلہ نذیر، حنا شفیق، ڈیانا بیگ، سعدیہ خلیق اور حنا اعظم شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کی کپتان سلمی فیض ہیں، دوسری پلیئرز میں زینب خان، ریما خان، بدرالنساء شوکت، امامہ سہیل، مہوش طارق، ملاقہ منصور، شکیلہ ناز، مریم بخاری، صبا خورشید، فائزہ خالد، عظمی یونس، سدرہ جان اور ماریہ گلناز شامل ہیں۔پنجاب ٹیم میں عیشاقاضی، کومل فیروز، سدرہ امین، اقرا نواز، ارم جاوید، وحیدہ اختر، سدرہ نواز، بختاوراقبال، ثناء گلزار، ایلزبتھ برکت، مریبنہ اقبال (کپتان)، مریم شفیق، نمرا عمران اور کنول فرانسس جبکہ زیڈ ٹی بی ایل میں ثناء میر،نین عابدی، بسمعہ معروف، ندا ڈار، جویریہ خان، بتول فاطمہ، کانتا جلیل، اسماویہ اقبال،سعدیہ یوسف،الماس اکرم، زیبا منظور، ثانیہ خان، ناز اور رابعہ شاہ شامل ہیں۔