فیفا نے قطر ورلڈ کپ کے سردیوں میں انعقاد کا عندیہ دیدیا
طر میں ہونیوالے 2022 ورلڈ کپ کو موسم سرما میں منعقد کیا جاسکتا ہے،جنرل سیکریٹری فیفا
فیفا کا کہنا ہے کہ قطر ورلڈ کپ موسم سرما میں منعقد کیا جاسکتا ہے۔
فیفا جنرل سیکریٹری جیروم والکے نے تصدیق کی ہے کہ اگر تحقیق سے معلوم ہوجائے کہ علاقے کی سخت ترین گرمی میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کھلاڑیوں کیلیے نقصان دہ ہے تو قطر میں ہونیوالے 2022 ورلڈ کپ کو موسم سرما میں منعقد کیا جاسکتا ہے۔ ایونٹ کی میزبانی کا حق حاصل کرنے کے بعد سے قطر کے ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو جون اور جولائی کی شدید گرمی میں جو 50 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتی ہے، ورلڈ کپ کے انعقاد پر سینکڑوں سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔گیم کی ورلڈ گورننگ باڈی فیفا پہلے ہی قطر کو ٹورنامنٹ کو سردیوں میں انعقاد کے لیے درخواست دینے کا کہہ چکی ہے۔
لیکن ایڈن برگ ، اسکاٹ لینڈ میں انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس میں جیروم والکے پہلے سینئر فیفا آفیشل بن گئے جنھوں نے اعتراف کیا کہ ایونٹ کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے اگر آرگنائزرز پرزور طبی مشورہ حاصل کرلیں کہ انھیں ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔ یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی نے قطر ٹورنامنٹ کو سردیوں میں منعقد کرنے کی اپنی اپیل کو دہرایا اور والکے کہتے ہیں کہ فٹبال کیلنڈرکو 2018 سے آگے فکس نہیں کیا گیا ہے جس سے 2020 کے فائنلز کو حتمی شکل دی جاسکے۔ والکے مزید کہتے ہیں کہ اس سلسلے میں فٹبال کے تمام شراکت داروں سے معاہدہ کرنے کی ضرورت ہے اور اب تک پریمیئر لیگ ڈومیسٹک سیزن میں مداخلت کی مخالفت کرتی ہے۔