کرس گیل نے میڈیا گروپ کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا

ہتک عزت پر زرِِ تلافی کے حوالے سے سماعت بعد میں ہو گی


Sports Desk October 30, 2017
ہتک عزت پر زرِِ تلافی کے حوالے سے سماعت بعد میں ہو گی۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر کرس گیل نے میڈیا گروپ کے خلاف ہتک عزت کا کیس جیت لیا۔

سپریم کورٹ کی 4 رکنی جیوری نے فیصلہ سنایا کہ میڈیا گروپ نے جنوری 2016 میں کرکٹر پر لگائے گئے الزامات پر مبنی رپورٹ کے حوالے سے وضاحت پیش نہیں کر سکا، عدالتی کارروائی کے بعد کرس گیل نے کہا کہ آج میں بہت خوش اور جذباتی ہو رہا ہوں، میں ایک اچھا آدمی ہوں اور میں مجرم نہیں ہوں۔ دوسری جانب میڈیا گروپ نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپیل دائر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا گروپ نے ویسٹ انڈین ٹیم کی مساج تھراپسٹ لیانا رسل کی جانب سے کرکٹر پر الزامات کی سٹوری شائع کی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ورلڈ کپ 2015کے دوران کرس گیل ڈریسنگ روم میں ان کے سامنے بے لباس ہو گئے تھے۔ کرکٹر نے ان الزامات سے انکار کرتے ہوئے میڈیا گروپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں