اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو اضافے کی سمری ارسال کردی ہے


ویب ڈیسک October 30, 2017
اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو اضافے کی سمری ارسال کردی ہے ۔ فوٹو: فائل

اوگرا نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی ہے اور وزارت پیٹرولیم کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی ہے۔

سمری کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے جب کہ مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت عالمی منڈی کے تناظر میں ماہانہ بنیادوں پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں