متحدہ کے تحت عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات کا سلسلہ جاری

ایم کیوایم ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کیخلاف ہے،رہنما.


Express Desk March 04, 2013
ایم کیوایم ملک میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کیخلاف ہے،رہنما۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام عام انتخابات برائے 2013کے سلسلے میں بھرپور انتخابی عوامی رابطہ مہم اور اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں گذشتہ روز ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے زیراہتمام بفرزون ، اسکیم 33سیکٹر کے تحت گلزار ہجری میں واقع کنٹری ٹاور ، گلشن اقبال سیکٹر کے زیراہتمام سنی ہائٹس ، روفی سینٹر بلاک 13-D-2اور بلاک 13-D، ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے زیر اہتمام لیاقت نمبر 1اور 2کے درمیانی روڈ جبکہ ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹرکے تحت بھی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نوجوانوں ،بزرگوں ، خواتین اور مختلف برادریوں اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔

2

عوامی اجتماعات سے حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سفیان یوسف ،شیخ صلاح الدین، ندیم ہاشمی ، اظہار الحسن ، جمال خان ، فیصل سبزواری ، ندیم مقبول، مزمل قریشی ، نشاط محمد ضیا، انور عالم اور سابق حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدر عبا س رضوی نے خطاب کیا، اجتماعات سے خطاب میں مقررین نے کہاکہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے غریب ومتوسط طبقے کے پڑھے لکھے اور باصلاحیت نوجوانوں کو ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچایا ، انھوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک میں برسوں سے رائج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کے خلاف ہے اور اس کے خاتمے کی عملی جدوجہد کررہی ہے اوریہی وجہ ہے کہ ملک کی دیگر نام نہاد سیاسی ومذہبی جماعتیں جو موروثی سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کی حامی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔