فاروق ستار ناراض کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کومنانے پہنچ گئے

رابطہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی، 6گھنٹے تک ضلع جنوبی  میں پارٹی اجلاس کرتے رہے، سربراہ ایم کیو ایم پاکستان

اطلاع ملی تھی کہ ضلع جنوبی کے کارکنان اور بلدیاتی نمائندے پارٹی چھوڑنے والے ہیں، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

فاروق ستار رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس چھوڑ کر ناراض کارکنان اور بلدیاتی نمائندوں کو منانے ضلع جنوبی پہنچ گئے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ان دنوں شدید مشکلا ت کا شکار ہے تاہم فاروق ستارنے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ طویل مشاورت کی اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


ذرائع کا کہناہے کہ ارشد وہر ہ کی پی ایس پی میں شمولیت کے بعد ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار نے کہاتھا کہ پیرکو رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے بھی اعلامیہ جاری کیا تھاکہ پیرکی شام 5 بجے رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا کہناہے کہ صورت حال اس وقت تبدیل ہوئی جب فاروق ستار کو یہ اطلاع ملی کہ ضلع جنوبی کے بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگرپارٹی عہدیداران پارٹی پالیسی سے نالاں ہوکر پارٹی چھوڑنے پرغور کررہے ہیں۔ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ضلع جنوبی پہنچ گئے جہاں انھوں نے 6گھنٹے سے زائد گزارے اور بلدیاتی نمائندوں اور پارٹی ذمے داران کے ساتھ الگ الگ 2اجلاس کیے۔

Load Next Story