پنجاب یوتھ فیسٹول میں کرپشن نیب نے انکوائری دوبارہ کھول دی

نیب لاہور نے یوتھ فیسٹول کی پہلی انکوائری کرنے والے انویسٹی گیشن افسر کو بھی تبدیل کردیا


Numainda Express October 31, 2017
فیصلہ نیب ہیڈکوارٹرز سے منظوری کے بعد کیا گیا۔فوٹو: فائل

SHARJAH: نیب نے پنجاب یوتھ فیسٹول اور اسپورٹس بورڈ میں کرپشن کے معاملے پر افسران کیخلاف دوبارہ انکوائری شروع کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب مالی خوردبرد اور مختلف کمپنیز کی جانب سے فراہم کی جانے والی کٹس کے حوالے سے تحقیقات کرے گا جبکہ موجودہ اور سابق افسران کے اثاثوں کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔ یہ فیصلہ نیب ہیڈکوارٹرز سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے افسران کو جلد طلبی کے نوٹس بھجوائے جائیں گے۔

قبل ازیں نیب نے 2015 میں معاملے کی انکوائری کی اور صوبائی وزیر رانا مشہود، سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور اور دیگر افسران کے بیانات بھی قلمبند کیے تاہم نیب لاہور نے یوتھ فیسٹول کی پہلی انکوائری کرنے والے انویسٹی گیشن افسر کو بھی تبدیل کردیا جبکہ نئے پہلوؤں پر تحقیقات کیلئے نیا آئی او مقرر کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں