کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ہائوسنگ پروجیکٹ کی بریفنگ
پروجیکٹ ماسٹر پلان کی منظوری کے بعد ڈھائی سال میں تعمیر کیاجائیگا،عقیل کریم ڈھیڈی.
KARACHI:
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ہائوسنگ پروجیکٹ کی تعمیر سلسلے میں پروجیکٹ کی سائٹ پر ایک بریفنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کے علاوہ سینئر صحافیوں اور ممتازکاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے بھی کے یوجے کی دعوت پرخصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پرکے یوجے کے صدر جی ایم جمالی نے پروجیکٹ کی تعمیرکے حوالے سے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہاکہ کے یوجے گرین پینل کا عزم ہے کہ تمام ممبران کو ان کا اپنے گھر ملے، اسی بات کومد نظر رکھتے ہوئے کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سندھ حکومت سے یہ زمین حاصل کی اور ہم اس سلسلے میں تعاون پر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ممنون ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم عقیل کریم ڈھیڈی کے بھی مشکور ہیں کہ انھوں نے یہ پروجیکٹ بنانے میں دلچسپی لی اور وہ بھی کراچی یونین آف جرنلسٹس سے تعاون کررہے ہیں۔
اس سے قبل گرین پینل کے کنوینر طاہر نجمی نے اپنے مختصر خطاب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی کہ انھوں نے انتہائی مختصر وقت میں نہ صرف یہ زمین حاصل کی بلکہ اس پر تعمیراتی کام کے آغاز کیلیے بھی دن رات کوششیں کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں یہ منفی پروپیگنڈا بھی کیاگیا شاید کے یوجے نے ایسی کوئی زمین حاصل نہیں کی مگر آج یہاں موجود تمام افراد نے اس زمین اور اس کی پوزیشن کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیااور جلد ہی ایک بڑی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں کے یوجے کے ممبران کومدعو کیا جائیگا۔
عقیل کریم ڈھیڈی نے پروجیکٹ کے حوالے سے کہا کہ انشااﷲ یہ پروجیکٹ ماسٹر پلان کی منظوری کے بعد ڈھائی سال کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا جائے گا اور یہ عالمی معیارکے مطابق ہوگا، انھوں نے کہا کہ ان کی جانب سے ابتدائی طور پر5 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ وہ اپنی جانب سے یہاں صحافیوں کو فیملی کلب بناکر تحفہ دیں گے جبکہ پروجیکٹ کے حوالے سے تمام معاملات جلد طے کرلیے جائیں گے، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے تقریب کے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔
تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، اے ٹی جے کے فیصل عزیز خان، سینئر صحافی اعجاز احمد، بچل لغاری، صفدر علی صفدر، پی ایف یوجے کے سیکریٹری جنرل امین یوسف، سینئر صحافی، عبدالقدوس، اشرف خان، لیاقت کشمیری، علی کاظمی، رفیق بلوچ، شہر بانو، شمیم بانو، آغاخالد،عمران احمد، طاہر حسن خان، اطہرخان سلیم عباسی، احتشام مفتی اور دیگر نے شرکت کی۔