اورکزئی اور خیبر ایجنسی میں بمباری سے 17 عسکریت پسند ہلاک

باجوڑکےکئی علاقوں میں آپریشن،بارود،اسلحہ برآمد،مہمندمیںدکانیں نذرآتش،شمالی وزیرستان میں کرفیو،ڈرون حملوں کیخلاف مظاہرہ


خیبر پختونخوا سمیت قبا ئلی علاقوں میں انسداد پو لیو مہم آج شروع ہوگی،جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرمہم موخر. فوٹو ایکسپریس فائل

سیکیورٹی فورسز نے اورکزئی اور خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے17 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک اور ان کی 3 پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔

اپراورکزئی ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں 10 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے عسکریت پسندوں کے 3 ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔ خیبر ایجنسی کے سپاہِ لشکر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں جس میں 7 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 40 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ میں سڑک کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، سرچ آپریشن کرکے درجنوں مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

1

دریں اثنا باجوڑ ایجنسی میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا،سیکورٹی فورسز نے باجوڑ میں چہارمنگ، ڈمہ ڈولہ، ڈبر اور ملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارودبرآمد کرلیا۔ کمانڈنٹ فور ونگ لیفٹننٹ کرنل ایوب نے میڈیا کو بتایاکہ سرچ آپریشن کے دوران روسی ساخت کی کلاشنکوف رائفل، راکٹ کے گولے، راکٹ لانچر، توپ کے گولے، مارٹر گولے، دستی بم، بم بنانے کا سامان اور سیکڑوں کی تعداد میں کارتوس اورگولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق مہمند ایجنسی میاں منڈی بازار میں نامعلوم افراد نے 2 موبائل فون شاپ کو نذر آتش کردیا ' پولیٹیکل انتظامیہ نے چوکیداروں سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں غیرمعینہ مدت کیلیے کرفیونافذ کر دیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آج صبح 6 بجے سے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران تمام لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی بھی ماری جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |