مظفرگڑھ میں زہریلی لسی سے ایک اور بچی جاں بحق ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی
زہریلی لسی پینے سے 10 سالہ بچی سسی بھی جاں بحق ہوگئی
دولت پور میں زہریلی لسی سے ایک اور بچی جاں بحق ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ میں علی پور کے علاقے دولت پور میں زہریلی لسی پینے سے 10 سالہ بچی 'سسی' بھی جاں بحق ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق تین روز قبل پسند کی شادی نہ ہونے پر گھر کی بہو نے لسی میں زہر ملا دیا تھا جسے پینے سے متعدد افراد کی حالت بگڑ گئی تھی جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ آج زہریلی لسی سے متاثرہ ایک 10 سالہ بچی سسی بھی دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔
پہلے تو واقعہ معمہ بنا رہا تاہم بعدازاں پولیس نے پردہ اٹھاتے ہوئے خاندان کے 15 افراد کی موت کا ذمہ دار بہو آسیہ کو قرار دیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آسیہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر لسی میں زہر ملاکر سسرالیوں کو پلا دیا۔