نگراں وزیراعظمن لیگ کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا

چوہدری نثار وزیراعظم کے خط،مجوزہ ناموں پر قیادت سے مشورہ کرینگے.

چوہدری نثار وزیراعظم کے خط،مجوزہ ناموں پر قیادت سے مشورہ کرینگے. فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی قائدین کا اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان وزیراعظم پرویزاشرف کی جانب سے نگراں وزیراعظم کے سلسلے میں لکھے گئے خط اورتجویزکیے گئے 2ناموں کے بارے میں پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد جسٹس ناصراسلم اور جسٹس شاکراللہ جان کے نام نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز کیے ہیں۔




ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے محمود اچکزئی کا نام تجویز کیے جانے کی توقع ہے اور قائدحزب اختلاف کی وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کے لیے ہونے والی مشاورت کے دوران ن لیگ کی طرف سے جسٹس(ر) ناصراسلم زاہد اور محمودخان اچکزئی کا نام تجویز کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان سے نگراں وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت منورحسن کریں گے اور پھر رپورٹ مسلم لیگ(ن) کو دیں گے۔
Load Next Story