خطے کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں پاکستان

این ایس جی میں شمولیت کے لیے غیرامتیازی میرٹ ہونا چاہیے، خصوصی سیکریٹری خارجہ


ویب ڈیسک October 31, 2017
این ایس جی میں امتیازی رویہ خطے کے امن کے لیے تباہ کن ہوگا، سیکریٹری خارجہ: فوٹو: فائل

خصوصی سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل سیکرٹری خارجہ تسنیم اسلم نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر سیکورٹی اور ایکسپورٹ کنٹرول کے بین الاقوامی معاہدوں پرعمل پیرا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے جو خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتا ہے، این ایس جی میں امتیازی رویہ خطے کے امن کے لیے تباہ کن ہوگا اوراین ایس جی میں شمولیت کے لیے غیر امتیازی میرٹ ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں