نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

احتساب عدالت کے حکم پر حسن اور حسین نواز کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع۔


ویب ڈیسک October 31, 2017
احتساب عدالت نے ایس ای سی پی کو حسین اور حسن نواز کے شیئرز منجمد کرنے کا حکم دیا۔۔ فوٹو : فائل

احتساب عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسین اور حسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص منجمد کر دیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی سربراہی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسین اورحسن نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں بیٹوں کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جب کہ ایس ای سی پی نے حسین اورحسن نواز کے مختلف کمپنیوں میں حصص کی تفصیلات بھی پیش کیں، ایس ای سی پی کی رپورٹ کے مطابق حسن اور حسین کے 6 کمپنیوں میں شیئرز ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن، حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی مطلوب ہونے کے نوٹس چسپاں



عدالت نے ایس ای سی پی کو حسین اور حسن نواز کے حصص منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع کردیا جب کہ کیس کی سماعت 14نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف کے بیٹوں اور داماد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کے صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے بعد کیس الگ کر دیے تھے جب کہ مسلسل طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر عدالت نے گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں