
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے عام انتخابات کے التوا کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور نظام مفلوج ہو چکا ہے، عام انتخابات میں التوا کے لئے کوئی قانون سازی ہوئی تو مخالفت کریں گے۔
Given the complete paralysis in governance, PTI will oppose any legislation aimed at delaying General Elections.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے، نواز شریف پارٹی پر اپنا غلبہ کرکے اداروں کو بدنام کریں گے اور جماعت کو نیب ،عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کے لے استعمال کریں گے۔
London Game Plan obvious now: Nawaz will retain control of Party & use it to malign NAB, Judiciary & mly to pressure them for another NRO
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک اور این آر او کے لیے اداروں پر دباؤ ڈالیں گے جب کہ انہیں اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے،نواز شریف کو صرف لوٹ کر باہر رکھے گئے 300 ارب بچانے سے غرض ہے۔
NS has no concern how much damage he does to the nation to save his ill-gotten Rs 300 bn stashed outside Pak. https://t.co/UZ9oMU4yWv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ملک کو بنانا رپبلک بنارہے ہیں، شاہد خاقان عباسی نواز شریف کے وفادار بنے ہوئے ہیں اور قانون سے مفرور شخص کو وزیر خزانہ کے عہدے پر برقرار رکھا ہوا ہے۔
PM Abbasi rapidly reducing Pak to banana republic. He is playing poodle to a discredited NS & retaining fugitive from justice as Finance Min
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 31, 2017
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔