غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 8 فلسطینی شہید

فضائی حملے میں سرنگ کو نشانہ بنایا جو اسرائیل کے خلاف استعمال کی جاتی تھی، صہیونی فوج کا دعویٰ


ویب ڈیسک October 31, 2017
تباہ کی گئی سرنگ اسرائیل کے خلاف استعمال کی جاتی تھی، صہیونی فوج کا دعویٰ۔ فوٹو: فائل

فلسطینی علاقے میں اسرائیلی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی فوج کی بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس سے اسرائیلی علاقوں میں نکلنے والی غیرقانونی سرنگ کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہید ہونے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کی شناخت احمد ابو عرمانہ ، عمر نصار الفلیت ، عرفات ابو مرشد ، حسن حسنين اور مصباح شبیر کے نام سے ہوئی۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ تباہ کی گئی سرنگ اسرائیل کے خلاف استعمال کی جاتی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونکریکس کا کہنا ہے کہ تباہ کی جانے والی سرنگ اسرائیلی علاقے کسوفیم سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پرتھی۔ ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حملے میں کسی حماس کے سنیئررہنما کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نا ہی اس کا کوئی ارادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں