جاوید چوہدری کودھمکیاں دینے پرنامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج

جاویدچوہدری نے پولیس کو بتایا کہ وہ F-73 میں موجود تھے کہ انھیں فون پر دھمکیاں دی گئیں۔


Numainda Express March 04, 2013
جاویدچوہدری نے پولیس کو بتایا کہ وہ F-73 میں موجود تھے کہ انھیں فون پر دھمکیاں دی گئیں۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوزکے اینکرپرسن اورروزنامہ ایکسپریس کے کالم نگار جاویدچوہدری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پرنامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

کوہسارپولیس کے مطابق جاوید چوہدری نے تھانے میں تحریری درخواست دی تھی کہ انھیں نامعلوم ملزم ٹیلی فون پر مسلسل کالیں کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے اورکہہ رہاہے وہ اسے جان سے ماردے گا۔ اس ضمن میں متعلقہ تفتیشی افسر نے ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے اور اسے اگلے 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیں گے۔ جاویدچوہدری نے پولیس کو بتایا کہ وہ F-73 میں موجود تھے کہ انھیں فون پر دھمکیاں دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں