کراچیفائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکاروں سمیت مزید13ہلاک

سپرہائی وے پر3 افراد ہلاک،پراناحاجی کیمپ سے متحدہ کے2ہمدردوں کی بوری بندلاشیں ملیں

سپرہائی وے پر3 افراد ہلاک،پراناحاجی کیمپ سے متحدہ کے2ہمدردوں کی بوری بندلاشیں ملیں۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت مزید13افراد ہلاک اور 2بچوں سمیت 12زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پرنجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ٹرمینل سے متصل پٹرول پمپ پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکروہاں موجودموٹر وے پولیس کے انسپکٹرشمیم،سچل تھانے کاہیڈ کانسٹیبل محسن اورایک شخص اللہ بخش ہلاک ہوگیاجبکہ موٹر وے پولیس کااہلکارعبدالراشدتنولی زخمی ہوگیا۔پراناحاجی کیمپ کے قریب بوری میں بند2افرادکی لاشیں ملیں جنھیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد بدترین تشددکانشانہ بنایااورشناخت چھپانے کیلیے لاشوںکے چہرے مسخ کردیے،بعدازاں لاشوںکومحمد زاہداوراکبرکے نام سے شناخت کیاگیاجن کی عمریں35سے40برس کے درمیان ہیں،مقتولین گاردن عثمان آباد گلی نمبر 12 کے رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کے ہمدردتھے ۔

سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائرکے قریب قالین کی دکان پرموٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ بشیرہلاک ہوگیا،مقتول مچھر کالونی کا رہائشی ہے،واقعہ بھتہ خوری کاشاخسانہ ہے۔مومن آبادکے علاقے بسم اللہ کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 4 سالہ نعمان خان ہلاک ہوگیا۔نیوکراچی کے علاقے میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیاجس کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی۔سائٹ میٹروول کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار 35 سالہ شمیم ہلاک ہوگیا،مقتول سیکیورٹی زون میں تعینات تھا۔بلدیہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے30سالہ غلام رسول ہلاک ہوگیا۔




عیسیٰ نگری میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاجس کی شناخت30سالہ محمدشفیق کے نام سے ہوئی،مقتول کرنال بستی پرانی سبزی منڈی کارہائشی تھا،پولیس کے مطابق مقتول نشے کاعادی تھا۔سرجانی ٹائون میں عبداللہ موڑ کے قریب فائرنگ سے 22 سالہ عمران،لیاری ڈگری کالج کے قریب40 سالہ طارق جبکہ اورنگی ٹائون کے علاقے اقبال مارکیٹ میں 25سالہ فیاض زخمی ہوگئے۔سہراب گوٹھ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2 بچے 10 سالہ حیات اور 11 سالہ جمعہ خان زخمی ہوگئے۔بلدیہ ٹائون میں فائرنگ سے 35سالہ فیض الرحمٰن،ڈاکس انور حسین، نارتھ کراچی کے علاقے بارہ دری میں28 سالہ شہزاد،اورنگی ٹائون میں25سالہ سعید احمد،ناگن چورنگی کے قریب2بھائی عمران اور فرقان زخمی ہوگئے۔

رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مچھرکالونی میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیاجس کی شناخت25سالہ شاہ فیصل کے نام سے ہوئی ،مقتول شنواری ہوٹل پر ملازم تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق ہزارہ سے تھا،پولیس کے مطابق علاقے میں دوگروپوں کے دورمیان کشیدگی چل رہی ہے واقعہ اسی کانتیجہ ہے۔علاوہ ازیں بلال کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 35 سالہ ادریس ولد محمد یونس دوران علاج اسپتال میں ہلاک ہوگیا ، ادریس ولد یونس کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں وہ کئی گھنٹے تک موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story