جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتے ہیں سیکریٹری خارجہ

پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر یقین رکھتا ہے، سیکرٹری خارجہ

پاکستان کا ایٹمی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی کے تحت محفوظ ہے، تہمینہ جنجوعہ - فوٹو؛ فائل

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور نیوکلئرانرجی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے عالمی برادری اور اداروں کے ساتھ مل کر جوہری عدم پھیلاؤ کے خلاف اور نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام حفاظتی انتطامات کئے پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ اور نیوکلئرانرجی کو پرامن مقاصد کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: خطے کوایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان

سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی کے تحت محفوظ ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے ہماری اسمگلنگ، ترسیل اورہر قسم کے امور پر کڑی نظر ہے، پاکستان کا اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن اپنا کردار احسن انداز سے نبھا رہا ہے۔

 
Load Next Story