تھسارا پریرا پاکستانیوں کی شاندار میزبانی کے معترف ہوگئے
اگر مجھے دوبارہ دورہ کرنے کیلیے کہا گیا تو میں ضرور پاکستان جاﺅں گا۔، تھسارا پریر
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان تھسارا پریرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں شاندار میزبانی کی گئی، امید ہے کہ دوبارہ دورہ کروں گا۔
کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے 9 سالہ کیریئر میں اس لیول کی سیکیورٹی پہلے کبھی نہیں دیکھی ہے، میرا خیال ہے کہ ہم دوبارہ بھی پاکستان جا کر کھیل سکتے ہیں۔ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے پر سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا تاہم میں نے ان کو گزشتہ ماہ ورلڈ الیون کےساتھ دورہ پاکستان کے تجربات اور سخت سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جس پر وہ پاکستان جانے پر قائل ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ تھسارا پریرا پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا بھی حصہ تھے جس نے لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل آزادی کپ سیریز کھیلی تھی، پریرا نے تب بھی وطن واپس جانے کے بعد کہا تھا کہ اگر مجھے پاکستان کا دورہ کرنے کیلیے کہا گیا تو میں ضرور پاکستان جاﺅں گا۔