مشکوک شخص پکڑا گیا 2افراد کے پاس ریموٹ ڈیوائس تھی عینی شاہدین
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں افراد نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور ان کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 تھی۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ہونیوالے بم دھماکے کے فورا بعد علاقہ مکینوں نے ایک مشکوک شخص کو پکڑ لیا جسے بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے کچھ دیر پہلے ایک موٹرسائیکل پر دو افراد عباس ٹائون کے سامنے موجود ایک نجی بینک کے سامنے آکر رکے اور ان کے پاس ریموٹ کنٹرول سے مشابہت رکھنے والی ایک ڈیوائس بھی تھی، عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ جیسے ہی دھماکا ہوا بظاہر غیرملکی دکھائی دینے والے موٹرسائیکل سوار پیراڈائز آرکیڈ اور رابعہ پیٹل کے درمیان موجود سڑک کی جانب روانہ ہوگئے، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دونوں افراد نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور ان کی موٹرسائیکل ہنڈا 125 تھی۔