پولیس کے پہنچنے میں تاخیر کی بڑی وجہ شرمیلا فاروقی کی منگنی تھی

شرمیلا فاروقی کی حفاظت کیلیے پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات تھی جسے دھماکے کی اطلاع ملنے کے باوجود بھی نہیں ہٹایا گیا


Staff Reporter March 04, 2013
شرمیلا فاروقی کی حفاظت کیلیے پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات تھی جسے دھماکے کی اطلاع ملنے کے باوجود بھی نہیں ہٹایا گیا. فوٹو: فائل

عباس ٹائون میں دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگر ادارے انتہائی تاخیرسے پہنچے۔

اس کی دیگر وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی کی منگنی کی تقریب مہتہ پیلس کلفٹن میں جاری تھی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات موجود تھیں۔ ان کی حفاظت کیلیے پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات گئی تھی جسے دھماکے کی اطلاع ملنے کے باوجود بھی نہیں ہٹایا گیا۔

ایک جانب پولیس وہاں آنے والی دیگر حکومتی شخصیات کے پروٹوکول اور ان کی حفاظت کی غرض سے تو موجود رہی لیکن دوسری جانب عباس ٹائون میں عام شہری دھماکے کے بعد امداد کو ترستے رہے اور انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ علاوہ ازیں کسی بھی اعلیٰ ترین حکومتی شخصیت نے اسپتال جاکرزخمیوں کی عیادت نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |