نیویارک میں ٹرک ڈرائیورنے راہگیروں کو کچل دیا 8 افراد ہلاک
نیویارک پولیس نے فائرنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے
مین ہٹن میں ٹرک ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مین ہٹن کے علاقے میں ایک اسکول کے قریب ٹرک ڈرائیور نے فائرنگ کی اور راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 8 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 14 شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 29 سالہ شخص سیف اللہ سائپوف کوگرفتارکرلیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے جب کہ گرفتار شخص کا تعلق ازبکستان سے ہے۔
پولیس کے مطابق ٹرک تلے کچلے جانے والے بیشتر سائیکل سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور شخص نے ٹرک سے اسکول بس کو بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوئے جبکہ ٹرک ڈرائیور سے پیلیٹ گن اور ایک پینٹ بال گن بھی برآمد ہوئی ہے۔
دوسری جانب امریکی ایجنسی ایف بی آئی واقعے کو دہشتگردی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جب فائرنگ کے اس واقعے سے آگاہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کو پاگل پن قرار دیا۔