مردم شماری کے بغیر حلقہ بندی کیسے ہو طریقہ بھی بتادیں چیف الیکشن کمشنر

جسٹس وجیہہ الدین الیکشن کمیشن کی معاونت بھی کریں،ممکن ہے میں ہی غلط ہوں


Monitoring Desk March 04, 2013
انتخابات میں وقت کم ہے، جلد اجلاس بلا یا جائیگا،عدالتی فیصلے کو سامنے رکھ کر فیصلہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ ساری دنیا کہہ رہی ہے کراچی میں حلقہ بندیاں ہوسکتی ہیں، ہوسکتا ہے میں ہی غلط ہوں۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عام انتخابات میں وقت کم ہے، بتایا جائے کہ کراچی میں حلقہ بندیاں کیسے ممکن ہیں؟ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد نے حلقہ بندیاں ہونے کا بیان تو دیا ہے لیکن طریقہ کار بھی بتائیں اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت بھی کریں۔

3

دریں اثنا ایک نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی مردم شماری کے بغیر کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کیسے ہوسکتی ہیں؟۔ انھوں نے بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اجلاس جلد طلب کیا جائیگا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |