بم دھماکا امن تباہ کرنے کی سازش ہےشرجیل میمن

دہشت گرد بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے


Staff Reporter March 04, 2013
دہشت گرد بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میںکراچی میں بم دھماکے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد کراچی کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کو یادرکھنا چاہیے کہ سندھ صوفیوں اوردرویشوں کی سر زمین ہے ۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ سندھ دھرتی کے امن اور پیار کا دشمن بن چکے ہیں یہ دھرتی ان کو کبھی بھی معاف نہیںکرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر یہ سمجھتے ہیںکہ اپنی سازشوں میں کامیاب ہوجائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کا کوئی بھی مذہب، قوم، یا بولی نہیںہوتی، دہشت گرد انسانیت اور قوم کے دشمن ہیں، جن کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

8

شرجیل انعام میمن دھماکوں میں شہید اورزخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سندھ کے وزیر قانون محمد ایاز سومرو نے کراچی میں بم دھماکوں کو دہشت گردوں کی بزدلانہ اور غیر انسانی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت انسانیت کے خون سے ہولی کھیلنے والے عوام دشمن عناصرکو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں