دبئی میں رواں ہفتے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات متوقع

ایجنڈے کوحتمی شکل نہیں دی جا سکی، رکن افغان وفد اکبر آغا کی گفتگو


نوید معراج November 01, 2017
ایجنڈے کوحتمی شکل نہیںدی جا سکی، رکن افغان وفد اکبر آغا کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں امن کیلیے کوششیں تیزہوگئی ہیں اور رواں ہفتے دبئی میں افغان حکام اورطالبان کے مابین ملاقات متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ دونوں فریق مذاکرات بحالی کیلیے طریقوں پر غور کریں گے جبکہ افغان وفد کے رکن سیداکبر آغا نے ملاقات کی تصدیق کی تاہم کہا کہ ابھی تک ایجنڈے کوحتمی شکل نہیں دی گئی۔ افغان حکومت نے پاکستان، امریکا، چین سے بات چیت کے علاوہ طالبان سے بھی مذاکرات کے 6 دورکیے ہیں لیکن طالبان کومذاکرات کی میز پرنہیں لایا جا سکا۔

افغان امور کے ماہرین کاخیال ہے کہ افغانستان کی اعلیٰ امن کونسل نے ملک میں استحکام کیلیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے اورطالبان کو امن مذاکرات پر قائل کرنے کیلیے حکومت کو متبادل ذرائع ڈھونڈنے چاہئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |